امریکا میں چرچ پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست آئیووا کے ایک چرچ کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آئیووا کے چرچ کی کارپارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو ہلاک کر دیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

جس وقت چرچ کی کارپارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اُس وقت چرچ کے اندر ایک مذہبی تقریب جاری تھی جس میں درجنوں افراد شریک تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی اجازت سے قبل مقتولین کی شناخت اور قاتل و مقتول کے درمیان رشتے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا ہے۔

چرچ فائرنگ میں زندہ بچ جانے والے ایک دوسرے کو دلاسا دے رہے ہیں: رائیٹرز فوٹو
چرچ فائرنگ میں زندہ بچ جانے والے ایک دوسرے کو دلاسا دے رہے ہیں: رائیٹرز فوٹو

آج ہی کے روز ونسکونس میں ایک قبرستان میں جنازے کے شرکاء پر بھی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

امریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام، اسکول پر 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ میں 2 اساتذہ اور 19 طلبا جب کہ اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں