حج سیزن کا نیا انسگنیہ جاری، سلامتی اور امن سے کیا مراد ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے نے حج سیزن 1443ھ کا انسگنیہ جاری کردیا ہے۔ حج سیزن کا انسگنیہ تمام سرکاری ادارے استعمال کریں گے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے لوگو میں سورۃ الحجر کی آیت 46 سے دو لفظ ’بسلام آمین‘ شامل کیا گیا ہے۔‘

’اس کا مطلب سلامتی اور امن کے ساتھ ہے، یعنی رواں سال عازمین حج تمام آفات سے سلامتی سے ہوں گے اور ہر خوف سے امن میں ہوں گے۔‘

’حج سیزن کے انسگنیہ میں سبز رنگ کے چار دائرے ہیں جن کے وسط میں سیاہ رنگ کا مکعب بنایا گیا ہے جو کعبے کی نشاندہی کرتا ہے۔‘

’چار سبز دائروں کو غور سے دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ ان میں لفظ ’حج‘ لکھا ہے جبکہ سبز رنگ صحت اور امن و امان کی نشاندہی کرتا ہے‘۔

’گذشتہ سال حج انسگنیہ میں دائروں میں فاصلہ رکھا گیا تھا جبکہ نئے انسگنیہ میں فاصلہ ختم کیا گیا ہے، یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ عازمین حج میں سماجی فاصلہ ختم ہوگیا ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں