امریکی صدر کو نامعلوم جہاز کے خطرے کے سبب پناہ لینا پڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق چھٹیوں پر ریاست ڈیلاوئیر میں موجود صدر جو بائیڈن کے گھر کی حدود میں چھوٹا جہاز گھس آیا جس کے سبب امریکی صدر اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

وائٹ ہائوس کے مطابق جہاز غلطی سے امریکی صدر کے گھر کی حدود میں داخل ہو گیا تھا اور ان کے اور ان کے اہل خانہ کو خطرہ درپیش نہیں ہے۔ صورتحال کی اصلیت کا ادراک ہونے پر امریکی صدر کو دوبارہ ان کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔

امریکی صدر کی حفاظت کی ذمہ دار سیکریٹ سروس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جہاز کو فوری طور پر فضائی حدود سے نکال لیا گیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق پائلٹ سے تفتیش کی جائیں گی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ جہاز کا پائلٹ اپنے مقرر کردہ ریڈیو چینل پر موجود نہیں تھا اور وہ فضائی سفر کے لئے متعین کردہ اصول و قوائد کی پیروی بھی نہیں کر رہا تھا۔

امریکی صدر کے پروٹوکول کے مطابق ان کی رہائش کے گرد 30 میل کا محدود زون ہے جس کے اندر 10 میل گھیرے کا ایک نو فلائی زون ہوتا ہے تاکہ صدر کی حفاظت کا خیال رکھا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں