بنگلا دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا، 16 افراد ہلاک، 140 سے زائد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بنگلا دیش کے ضلعے چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلادیش کی مشترکہ کمپنی ’بی ایم کنٹینر ڈپو‘ میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 16 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 140 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی ایم کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی کے دوران دھماکا ہوا۔ فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ سول سرجن الیاس حسین نے اموات کی تصدیق کی۔

مقامی میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے کہا کہ 140 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں