بھارت میں کیمیکل مواد تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ہری پور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان سریندر سنگھ نے بتایا کہ کیمیکل فیکڑی میں آگ بوائلر کے پھٹنے سے لگی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیاناتھ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔

نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جو لوگ حادثے میں ہلاک ہوئے، ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ریاستی حکومت ہر طرح سے متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہے۔

ہری پور کے مجسٹریٹ میدھا روپم نے کہا کہ دھماکے میں اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 19 زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں