سعودی پراپرٹی ڈویلپرریتل کے حصص کی قیمت ابتدائی عوامی پیش کش میں بلند سطح پر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے پراپرٹی ڈویلپر ریتل اربن ڈویلپمنٹ نے نے اپنی ابتدائی عوامی پیش کش (آئی پی او) کی قیمت 120 ریال فی حصص مقررکی ہے اور یہ پراپرٹی کے شعبے میں سب سے زیادہ نرخ فی حصص ہیں۔اس کا مطلب ہے اس کواسٹاک مارکیٹ (تداول) کے ذریعے ابتدائی حصص کی فروخت سے 4.8 ارب ریال (1.28 ارب ڈالر) کا سرمایہ حاصل ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب میں ابتدائی حصص کی فروخت کی بُکنگ کے عمل میں 90.3 ارب ریال کے آرڈرموصول ہوئے ہیں۔ یہ سعودی عرب کی آئی پی او مارکیٹ کے لیے مضبوط رفتار کی علامت ہے اور اس نے عالمی رجحان کو بھی پچھاڑ دیا ہے۔

ریتل کمپنی ابتدائی حصص کے ذریعے 1.44 ارب ریال جمع کرنا چاہتی ہے ۔اس طرح موجودہ حصص کا 30 فی صد فروخت کیا جائے گا۔

ریفینٹیو کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اب تک خلیجی ممالک کی فرموں نےابتدائی حصص کی پیش کشوں (آئی پی اوز) سے 8.76 ارب ڈالر جمع کیے ہیں۔یہ رقم یورپی ممالک میں اسٹاک مارکیٹوں میں پیش کیے گئے ابتدائی حصص کی مالیت سے متجاوز ہے جبکہ یوکرین میں جاری تنازع کے تناظرمیں عالمی منڈیاں غیر مستحکم ہیں۔

ریتل ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیزالبریکان نے کہا کہ حصص کی زبردست مانگ ہمارے قابل پیمائش کاروباری ماڈل کی کشش کی عکاسی کرتی ہے اور ہم ایسی اگلی نسل کی رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنیوں کی جانب سرمایہ کاروں کی کشش ورغبت کوبھی اجاگر کرتی ہے۔

سعودی حکومت نے مملکت بھر میں گھروں کی ملکیت بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں اور500 ارب ڈالرکی لاگت سے تعمیرہونے والے جدید شہرنیوم میں اقتصادی زون اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کی ایک بڑی مہم بھی برپا کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں