سعودی عرب مسلم ممالک میں انسانی بھلائی اورترقیاتی کاوشوں میں پیش پیش ہے: وزیرخزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ مملکت نے ہمیشہ مسلم ممالک میں انسانی بھلائی اورترقیاتی کوششوں میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے اور دو طرفہ سطح کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے اپنی معاونت کی پیش کش کی ہے۔

اتوار کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ محمدالجدعان نے، جو اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) میں مملکت کے گورنر بھی ہیں،یہ باتیں یکم سے 4 جون تک آئی ایس ڈی بی گروپ کے47 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہی ہیں۔

یہ اجلاس مصر کے ساحلی مقام شرم الشیخ میں منعقد ہوا تھا۔اس کا موضوع:’’بحالی سے آگے:لچک اور پائیداری‘‘ تھا۔

الجدعان نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ مسلم ممالک کی ترقی کے عمل میں سعودی عرب کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں بھرپورمعاونت کی جارہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کو اس وقت مختلف معاشی اور جغرافیائی،سیاسی چیلنجوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آئی ایس ڈی بی گروپ کے ممالک خطے میں افراط زراور سپلائی چین میں خلل کے منفی اثرات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اوراس ضمن میں مشترکہ امدادواعانت کو مربوط کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرموصوف نے یہ بات زوردے کرکہی کہ اس وقت بالخصوص مسلم دنیا کوآئی ایس ڈی بی کی حمایت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اور ان ممالک میں گروپ کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے جانچ کےمعیارات مقررکرنے کی بھی ضرورت ہے۔

بینک کے بورڈ آف گورنرز کے گول میزاجلاس میں انھوں نے گروپ پرزور دیا کہ وہ فوری طورپرایک جامع منصوبہ تیارکرے جس میں غذائی تحفظ جیسے مسائل کو فعال طریقے سے حل کیا جائے کیونکہ یہ خاص طورپردنیا بھر میں درپیش ایک اہم مسئلہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں