امریکا: دو سالہ بچے نے اپنے باپ کو گولی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کو اس کے دو سالہ بیٹے نے گھر میں پڑی بندوق سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

امریکی پولیس کے مطابق بچے کے والدین نے گولیوں سے بھرا ہوا پستول بغیر کسی احتیاط کے گھر میں رکھا ہوا تھا جسے ننھے بچے نے اپنے ہاتح میں اٹھا کر اپنی والد کی طرف کر دیا۔

پولیس کے مطابق 26 مئی کو جب انہیں گولی چلنے کی آواز پر ایمرجنسی کال آئی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے وہاں بچے کی والدہ اس کے بات کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کر رہی تھی۔

پولیس نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے انہیں لگا کہ متوفی نے خود کو گولی مار لی تھی مگر جوڑے کے سب سے بڑے بچے نے بتایا کہ اس کے 2 سالہ بھائی نے بندوق اٹھائی تو وہ اچانک سے چل گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں