دمشق میں ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل سوموارکے روز شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ شام کے فضائی دفاع نے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملہ گولان کی سمت سے کیا گیا اور دارالحکومت کے جنوب میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شامی فضائی دفاع نے زیادہ تر اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شام کی سانا خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں مادی نقصان پہنچا ہے۔

درایں اثنا سیریئن آبزرویٹری کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران اور لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق حکومت کی فضائی دفاعی بیٹریاں دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع کسوا کے علاقے میں واقع ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے فضائی دفاع نے ان میں سے متعدد میزائلوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم از کم دو میزائل ان مقامات پر اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

اسرائیل ان حملوں کی ذمہ داری قبول کیے بغیر شام کی گہرائی میں ایران اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں