سوڈان: قتل کیس میں گائے گرفتار،مقدمہ درج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی سوڈانی حکام نے ایک 12 سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں ایک گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ جنوبی سوڈان میں کسی گائے کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ہے تاہم اسی ملک میں ایک ماہ قبل ایک مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی اخبار ’’ڈیلی سٹار‘‘ کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’قصائی گائے‘ کو اس کے مالک سمیت حراست میں لے لیا۔ اس گائے نے ایک فارم ہاؤس میں ایک بارہ سالہ لڑکے پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ گائے کا حملہ اتنا وحشیانہ تھا کہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جنوبی سوڈان کے پولیس کے ترجمان میجر ایلیا میبور نے تصدیق کی ہے کہ گائے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گائے اب مرکزی ضلع رومبیک کے ایک پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ہے۔ اس کے خلاف لڑکے کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں