ایران جوہری معاہدہ

پاسداران سے پابندیاں ہٹانے کا ایرانی مطالبہ جوہری معاہدےکی بحالی میں رکاوٹ ہے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکومت نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی [آئی اے ای اے] کو بتایاہے کہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کی راہ میں ایران کی جانب سے پاسداران انقلاب پر عاید پابندیاں ختم کرنے کی شرط حائل ہے۔

امریکی نمائندے نے بتایا کہ ہم نے واضح طور پر اعلان کر رکھا ہے کہ ہم مشترکہ جامع پلان آف ایکشن [سابقہ جوہری معاہدہ] کو بحال کرنے کو تیار ہیں۔ ہمیں ایران کی رضامندی درکار ہے۔ خصوصا ایران کو ایسی شرائط سے گریز کرنا چاہئیے ہے جو کہ گزشتہ معاہدے میں شامل نہیں تھی۔"

ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی بحالی کے لئے کئی مہینوں سے امریکا اور ایرانی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاکہ ایران پر عاید معاشی پابندیوں میں نرمی لائی جا سکے۔

تہران نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے شرط عائد کر رکھی ہے کہ امریکا کی جانب سے اس پر مسلط تمام معاشی پابندیوں کو ختم کر دیا جائے اور اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کو امریکا کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں سے نکال لیا جائے۔

امریکی ارکان سینیٹ پاسداران انقلاب پر پابندیوں کے حق میں ہیں اور انہوں نے امریکی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں