ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر اندھا دھند گاڑی چڑھا دی۔ متعدد زخمی ۔ ڈرائیور حراست میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمنی کے دارالحکومت میں سڑک کنارے پیدل چلنے والوں پر تیز رفتار گاڑی چڑھا دینے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس واقعے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

برلن پولیس ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ یہ غفلت کی وجہ سے ہوا ، حادثاتی طور پر یا اس میں گاڑی چلانے والے کی ارادی کوشش کا دخل تھا کہ اس نے لوگوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی۔

برلن پولیس کے ترجمان مارٹن ڈیمز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت کے ایک معروف شاپنگ ایریا میں پیش آیا ہے۔ ترجمان نے فوری طور پرمقامی ریڈیو کی اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی ہے کہ گاڑی کے نیچے آنے سے دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں