شاہ سلمان ریلیف سنٹر کا اردن میں شامی مہاجرین کے علاج کے لئے معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے امدادی گروپ 'شاہ سلمان امداد اور ریلیف سنٹر نے گزشتہ روز اردن کی تنظیم شاہ حسین کینسر فائونڈیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شامی مہاجرین اپنا علاج اردن میں کروا سکیں گے۔

شاہ سلمان فائونڈیشن کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز انجینئر احمد بن علی البیز اور اردنی تنظیم کی ڈائریکٹر نسرین قطامیش نے 1٫33 ملین ڈالر کے معاہدے پر عمان میں سعودی سفارتخانے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف السدیری، شاہ سلمان ریلیف کے برانچز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مبارک الدوسری اور اردن میں شاہ سلمان ریلیف کے ڈائریکٹر سعود الحزیم بھی موجود تھے۔

شاہ سلمان ریلیف اور شاہ حسین کینسر فائونڈیشن کے درمیان اشتراک کی بنیاد 2018 میں ڈالی گئی اور اب تک کئی کینسر مریضوں بالخصوص یمنی اور شامی مہاجرین کے علاج کے لئے سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

اس معاہدے کے ذریعے سے شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے شامی مہاجرین کو علاج کے لئے بہتر اور مکمل سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کیا جائے اور علاج کی سہولت پانے والے کینسر مریضوں کی تعداد بڑھائی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں