آسٹریلیا میں "گوبھی سکینڈل" نے قومی بحران کی شکل اختیار کرلی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ’برگر سلاد‘ پتے کی بڑھتی قیمت پر بات کرنے کے لیے جمعرات کو اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ بات مقامی KFC کی جانب سے اسے برگر میں بند گوبھی ڈالنے کے اعلان کے بعد کی۔

مرکزی بائیں بازو کے رہنما انٹنی البانیز نے فاسٹ فوڈ چین کے فیصلے کو "پاگل پن" قرار دیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ صورتحال ایک قومی "بحران" بن چکی ہے۔

حالیہ سیلاب اور عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے آسٹریلیا کے شہروں میں لیٹش کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

سڈنی اور میلبورن میں آئس برگ لیٹش کی قیمت 2 ڈالر سے بڑھ کر 8 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

’کے ایف سی‘ ریستورانوں نے آسٹریلوی صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات میں لیٹش کو ایک ایسے مرکب کے حق میں کم کریں گے جو گوبھی اور لیٹش کے ساتھ یکساں طور پر مل جائے۔

البانیز نے سڈنی میں کس ایف ایم ریڈیو کو بتایا کہ گوبھی لیٹش جیسی نہیں ہے۔یہ ایک غلط فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آج کی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں 'گوبھی سکینڈل' کا معاملہ اٹھاؤں گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں