امریکا اور چین کے وزرائے دفاع کی ملاقات، غلط فہمیوں کے خاتمے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے آج بروز جمعہ سنگاپور میں جاری سکیورٹی فورم کے دوران باضابطہ ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دفاعی وزراء کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو غلط فہمی کے نتیجے میں فوج کے ملوث ہونے سے بچانے پر بات چیت ہوئی۔

چین اور امریکا کے درمیان تجارت، چین کی بحیرہ جنوبی چین میں سرگرمیاں، تائیوان پر جارحیت سمیت مختلف امور پر کشیدگی حالیہ برسوں میں بڑھ گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن اور چینی وزیر برائے قومی دفاع وے فینگ ہی نے اس سے قبل اپریل میں ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔

ملاقات سے قبل ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو فوجی تنازعے میں بدلنے سے بچانے کے لئے غور کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں