خرطوم اجلاس کا مقصد فریقین کے درمیان تبادلہ خیال ہے: سعودی سفارت خانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوڈان کی مقتدر مسلح افواج اور سیاسی قوتوں کے درمیان سعودی عرب، امریکا اور اقوام متحدہ کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں خرطوم میں قائم سعودی سفارت خانہ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ خرطوم اجلاس کا مقصد فریقین کے درمیان تبادلہ خیال کرنا ہے۔

خرطوم میں سعودی سفارت خانے نے جمعے کے روز تصدیق کی کہ سعودی عرب اور امریکا ثالثی کے ساتھ سوڈانی ملٹری حکام اور تبدیلی کی نمائندہ قوتوں کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد ملک میں جاری سیاسی بحران کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنا تھا۔ تاکہ موجودہ بحران کے حل کے لیے تمام فریقین کسی متفقہ لائحہ عمل تک پہنچ سکیں اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔

سوڈان کے مذاکرات: فوٹو اے ایف پی
سوڈان کے مذاکرات: فوٹو اے ایف پی

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس سہ فریقی طریقہ کار کا متبادل نہیں ہے اور یہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی تمام کوششوں کی حمایت کے مساوی ہے۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سوڈان میں حریف قوتوں کے درمیان مذاکرات ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ہیں اور سعودی عرب سوڈٓانی قوتوں کے درمیان بات چیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم شرکا کے ان کے واضح خیالات اور سیاسی بحران کے خاتمے اور سوڈان میں امن قائم کرنے کے لیے ان کی تیاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سوڈان کے لیے یو این کے خصوصی ایلچی
سوڈان کے لیے یو این کے خصوصی ایلچی

دوسری طرف خرطوم میں امریکا کے قائم مقام سفیر لوسی تاملن نے کہا کہ فوجی حکام اور آزادی اور تبدیلی کی قوتوں کے درمیان آج کی ملاقات میں بحران کے حل کے لیے خیالات کا تبادلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے فریقین کے عزم اور تیاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجلاس اقوام متحدہ، افریقی یونین اور آئی جی اے ڈی کے طریقہ کار کا متبادل نہیں ہے۔

دوسری جانب سینٹرل کونسل فار فریڈم اینڈ چینج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم سوڈانی عوام کو اقتدار سونپنے کے حوالے سے ایک واضح وژن پیش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جمہوری ماحول کے ثمرات مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں