امریکی گلوکار جسٹن بیبر چہرے کے فالج میں مبتلا ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی گلوکار جسٹن بیبر کو ’رامسے ہنٹ سنڈروم‘ کی تشخیص ہوئی ہے جو چہرے کے فالج کا سبب بنتا ہے۔

معروف گلوکار جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ورلڈ ٹور کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چہرے کا فالج ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں’رامسے ہنٹ سنڈروم ‘ نامی ایک بیماری میں مبتلا ہوگیا ہوں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میری ایک آنکھ نہیں جھپک رہی نہ ہی میں مسکرا سکتا ہوں مجھے اس بیماری کی وجہ سے آدھے چہرے کا فالج ہوگیا ہے‘۔

گلوکار نے مزید کہا کہ’’لہذا میرے آدھے چہرے پر مکمل فالج ہے، اس لیے جو لوگ میرے اگلے شوز کی منسوخی سے مایوس ہیں، ظاہر ہے میں ان شوز کو کرنے کے قابل نہیں ہوں، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہ کافی سنجیدہ ہے، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔

جسٹن نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اس بیماری کا علاج کروا رہے ہیں اور چہرے کی مشقیں بھی کر رہے ہیں انہیں نہیں معلوم کہ اس میں کتنا وقت لگے گا مگر وہ جلد ٹھیک ہو کر واپس آئیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں