سعودی عرب میں گزشتہ روز 753 نئے کرونا کیسز، 3 اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 11 جون بروز ہفتے کو کرونا کے 753 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان کیسز کے ساتھ مملکت سعودی عرب میں اب تک کرونا کے 7 لاکھ 76 ہزار 890 کیسز تشخیص کئے گئے ہیں۔

سعودی حکام نے کرونا کے سبب تین اموات کی بھی تصدیق کی جس کے بعد کل اموات کی تعداد 9170 ہو گئی ہے۔

ان نئے کیسز کی تفصیلات کچھ ہیں: ریاض میں 295 کیسز، جدہ میں 121، دمام میں 98، مکہ میں 32، الھفوف میں 30 اور مدینہ میں 25 کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 20 سے کم کیسز کی بھی تشخیص کی گئی ہے۔

اس وقت کرونا میں ملوث افراد میں سے 98 افراد کی صحت تشویشناک حالت میں ہے اور ان کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 633 ہے جس کے بعد مملکت میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار 821 افراد ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا وباء کے دوران 6 کروڑ 60 لاکھ ویکسینز لگائی گئی ہیں جس کے نتیجے میں ڈھائی کروڑ افراد کو مکمل ویکسین لگائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں