سعودی وزیر کا حیات وسیرت نبویﷺ سے متعلق میوزیم دورہ

مسجدد نبویﷺ سے متصل قائم کیا گیا یہ میوزم چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے مدینہ منورہ میں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا۔ وہ اس موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن وتاریخ سے متعلق عجائب گھر بھی گئے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق القصبی کو بین الاقوامی نمائش کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفینگ دی گئی۔ ان میں اٹلس، تکینی ماڈلز اور انسائیکلو پیڈیاز کے متعلق بطور خاص بتایا گیا۔ وزیر موصوف نے سیرت طیبہ، اسلامی ورثے کو محفوظ کرنے کی تعریف کی اور اسے ایک بڑا کارنامہ قرار دیا۔

 قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی مدینہ میں نبی مہربان کی سیرت وحیات اور اسلامی تمدن سے متعلق میوزیم دیکھ رہے ہیں۔ @sakanForFairs
قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی مدینہ میں نبی مہربان کی سیرت وحیات اور اسلامی تمدن سے متعلق میوزیم دیکھ رہے ہیں۔ @sakanForFairs

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے یہ بھی کہا یہ ساری کاوشیں وژن 2030 کے سلسلے کی کڑی ہیں۔ جو کہ سعودی عرب کی معاشی اور سماجی ٹرانسفارمیشن کا ایک بنیادی خاکہ ہے۔ اس کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا۔

جبکہ فروری 2021 میں اس کی لانچنگ رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام کی گئی۔ واضح رہے سیرت طیبہﷺ سے متعلق قائم کیا میوزیم مسجد نبویﷺ سے متصل ہے۔ یہ چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جاتا ہے تاکہ زائرین اور شائقین جب چاہیں باآسانی دیکھنے کے لیے آ سکیں۔

 قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی مدینہ میں نبی مہربان کی سیرت وحیات اور اسلامی تمدن سے متعلق میوزیم دیکھ رہے ہیں۔ @sakanForFairs
قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی مدینہ میں نبی مہربان کی سیرت وحیات اور اسلامی تمدن سے متعلق میوزیم دیکھ رہے ہیں۔ @sakanForFairs

رابطہ عالم اسلامی کے زیر نگرانی قائم کیا گیا یہ پہلا میوزیم ہے جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کیا گیا ہے۔ میوزیم حیات نبوی اور اسلامی تاریخ کا ایک حسین مرقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں