روس کا یوکرین میں امریکی ہتھیاروں کی کھیپ تباہ کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ روسی فورسز نے یوکرین کے لئے امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے اینٹی ٹینک اور فضائی دفاع کے میزائل سسٹم سے بھرے گودام کو تباہ کر دیا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشنکوو نے بتایا کہ یوکرین کے علاقے ترنوپل میں ایک گودام کو 'کلیبر' کروز میزائل کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔

کوناشنکوو کے مطابق "ترنوپل میں نشانہ بنائے جانے والے گودام میں میں امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے فراہم کیا جانے والا اسلحہ بالخصوص اینٹی ٹینک میزائل سسٹم، اینٹی ائیرکرافٹ میزائل اور ان کے گولے شامل تھے۔"

یوکرین پر روس کی جارحیت کے آغاز سے اب امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے یوکرین کی سینکڑوں ملین ڈالرز کی فوجی امداد دی جا چکی ہے جن میں ڈرونز، گولہ بارود، اینٹی ٹینک اور فضائی دفاع کے انتظام شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو دور فاصلے تک نشانے والے میزائل فراہم کرنے کی صورت میں ان میزائلوں کی کھیپ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں