سعودی عرب: "اثرا" کے زیر اہتمام "ریڈر آف دی ایئر" ایوارڈ کون جیتے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) نے ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات کے ایک سلسلے کے طور پر مطالعے کے فروغ پروگرام "پڑھیں" ضمن میں قارئین کے درمیان ایک مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقابلہ چوبیس اور پچیس جون کو ہوگا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس پروگرام کا انعقاد سعودی عرب کے علاقے الظہران میں ’اثرا‘ سینٹر کے صدردفتر میں ہوگا جس میں سعودی عرب، عرب ممالک اور دنیا بھر سے دانشور، لکھاری اور ادیب شرکت کریں گے۔

پروگرام پڑھنے اورتحصیل علم سے محبت کرنے والوں کے درمیان مقابلے کے فاتحین کو انعامات دیے جائیں گے۔ مقابلے کے لیے مملکت بھرسے سات قارئین کو چنا گیا ہے۔ منتخب افراد کے درمیان مقابلہ ایک جیوری کے ذریعے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اثرا کے زیراہتمام ہونے والے اس پروگرام میں عربی زبان وادب کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے یا دوسری زبانوں سے عربی میں ترجمہ کرنے والے بہتریم مترجمین کو بھی ایوارڈز دیئے جائیں گے جب کہ تیسرے ٹریک میں ایسے مرد و خواتین اساتذہ کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا جو طلبا اور طالبات میں مطالعےکا شوق پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تقریب کے پروگرام میں پہلی بار ادب کا نوبل انعام جیتنے والے بین الاقوامی ادیب اور ناول نگار (اورہان پاموق) کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور مراکشی مفکر ڈاکٹر عبدالفتاح کیلیطو کی شرکت شامل ہے۔ ڈاکٹر عبدالفتاح کو اس تقریب کی ثقافتی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں بحرینی شاعر قاسم حداد کا نام بھی شامل ہے۔ اس دوران'ہم لٹریچر کیوں پڑھتے ہیں' کے عنوان سے ایک مباحثہ بھی ہوگا جس میں ڈاکٹر سعد البازعی، ناول نگار بثینہ عیسیٰ اور شاعرہ روضہ الحاج شرکت کریں گی۔ پروگرام کے دوسرےروز (ڈیجیٹائزیشن کے دورمیں مطالعہ) کے عنوان سے ایک مباحثے کا اہتمام کیا جائے گا۔

سعود عرب میں اثرا کے زیراہتمام "پڑھیں" کے عنوان سے یہ اپنی نوعیت کا ساتواں مقابلہ اور ایک اہم ثقافتی اقدام ہے جو قارئین اور علم سے محبت کرنے والوں کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ مقابلے میں 12,000 سے زائد شرکاء نے رجسٹریشن کرائی اور مختلف ٹریکس میں حصہ لیا، جن میں سے سات نے اس مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے مطالعے کے لیے 5000 سے زائد گھنٹے فراہم کیے۔ مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 46 سے زائد ادیب اور دانشور شرکت کریں گے۔

’مطالعے کو فروغ دینے کے پروگرام "پڑھیں" کا مقصد قارئین کی حوصلہ افزائی کرنا اور کمیونٹی کے درمیان مطلعے کے کلچر پر روشنی ڈالنا ہے، ایسے معیاری ثقافتی پروگرام فراہم کر کے عربی زبان میں لکھے گئے لٹریچر خواندگی اور ثقافتی پیداوار کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں