مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 4 نوجوان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے زیر انتظام متنازعہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں 4 کشمیری نوجوان قتل کر دیے گئے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ انسانیت سوز واقعات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارت طاقت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنا غیر قانونی تسلط قائم رکھنے کے لیے فوج اور ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو دبا کر ان کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے 5 اگست 2019 سے اب تک 621 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ جاری ہے۔

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر انسانی واقعات پر عالمی برادری کی توجہ چاہتا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں