امریکا کے مشیرقومی سلامتی کا چین کے اعلیٰ عہدہ دار سے’’مسابقت کےانتظام‘‘پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی صدر جوبائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر کے روز چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیچی سے ملاقات کی ہے اور ان سے امریکا اور چین کے درمیان ’’مسابقت کے انتظام‘‘ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر سلیوان نے دونوں ممالک کے درمیان مسابقت کے انتظام کے لیے مواصلات کی لائنوں کوکھلا رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق انھوں نے لکسمبرگ میں ملاقات کی ہے اور اس میں متعدد علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینیرعہدہ دارنے بتایا کہ ساڑھے چار گھنٹے کی ملاقات ’’نتیجہ خیز‘‘اور مفید رہی ہے۔اس میں خطرات کو کم کرنے اور’’صحت مند، ذمہ دارانہ انداز میں تعلقات کے انتظام‘‘پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ طرفین نے یوکرین پرروس کے حملے، تائیوان اور شمالی کوریا کی منفی سرگرمیوں سمیت متعدد امور پر اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔

عہدہ دار نے ایک کال میں صحافیوں کو بتایا کہ ’’ہم واقعی محسوس کرتے ہیں کہ امریکا نے ہماری بہت سی اہم ترجیحات کو آگے بڑھایا ہے۔ چین کے ساتھ یہ واضح ہونا بہت ضروری ہے کہ اس کے ارادے کیا ہیں،اس کے اقدامات کا مقصد کیا ہے اور کیا نہیں‘‘۔

جیک سلیوان نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت کی اور اس ضمن میں روس کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کرنے پرچین کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کو شمالی کوریا کے معاملے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کے عہدہ دار نے بتایا کہ انھوں نے چینی عہدہ دارسے غلط طورپر حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کی رہائی کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔

امریکی صدرجو بائیڈن اور چینی صدر شی جین پنگ کے درمیان ممکنہ ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عہدہ دار نے کہا کہ وہ ’’آنے والے مہینوں میں اضافی ملاقاتیں دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں‘‘لیکن انھوں نے دونوں صدور کے درمیان مستقبل قریب میں کسی طے شدہ ملاقات کی تصدیق نہیں کی۔

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے گذشتہ ہفتے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں