اردن میں شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کہاں چھپائی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اردن میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے بہیمانہ قتل کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

قتل کی اس مجرمانہ واردات کی تحقیقات کے دوران مقتولہ کی لاش ایک ویران جگہ سے ملی جہاں اسے دفن کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ خاندان ناچاقی کا نتیجہ ہے۔تفتیش سے پتا چلا ہے کہ شوہر نے بیوی کو کسی آلہ قتل سے نہیں بلکہ تشدد کرکے قتل کیا ہے۔

اردن کے ایک سرکاری سیکیورٹی ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ چند روز قبل ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ اربد گورنری میں ایک خاتون غائب ہیں۔اس کی تلاش اور گم شدگی کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ تحقیقات اور معلومات اکٹھا کرنے کا کام جاری تھا۔ تحقیقات کے دوران اس کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا اور بیوی کے قتل میں شوہر کے ملوث ہونے کیا شبہ بھی تھا۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران بیوی کے قاتل اس کے شوہر کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اس نے بیوی کو مارا پیٹا تھا مگر میری مار پیٹ سے وہ مرگئی۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے مقتولہ کی لاش ایک ویران علاقے میں دفن کی ہے۔

اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے بعد قاتل شوہر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو لاش کی جگہ سے آگاہ کیا اور جائے وقوع کا معائنہ کرایا گیا۔ سرکاری وکیل اور فرانزک میڈیکل ٹیم کی موجودگی میں لاش کو باہر نکالا گیا۔

لاش کو نکالنے میں اس پر موجود تمام شواہد کو محفوظ رکھنے میں کافی وقت لگا۔اس نے واقعے کی ایک وسیع تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کیس عدالت چالان کردیا یا ہے۔

اردن میں بڑے جرائم کے پبلک پراسیکیوٹر نے بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر کو دو ہفتوں کے لیے حراست میں لے لیا ہے جو پہلے سے سوچے سمجھے قتل کے الزام میں زیر التوا تفتیش ہے۔

گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کا اور اس کی بیوی کے درمیان تین سال قبل جھگڑا ہوا تھا جس کا اختتام ان کے درمیان آخری جھگڑے پر ہوا جس کے بعد اس نے اس کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ مقتولہ کے چار بچے ہیں۔ ۔تحقیقات کے دوران اور خاندانی مسائل سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کی موجودگی میں انہوں نے اپنے والد کی طرف سے اپنی والدہ کے خلاف جھگڑوں اور شدید مار پیٹ کی تصدیق کی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کے والدین کے ساتھ رابطہ منقطع ہونے پولیس کواس کی غیرموجودگی کی اطلاع دی گئی۔ مقتولہ کے والدین اور قریبی رشتہ داروں نے دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں اور تنازعات کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں