امریکہ نے اپنے شہریوں کو یوکرین جانے سے روک دیا

ہدایت دو امریکیوں کے روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے جانے پر جاری کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرین کی طرف سفر نہ کریں۔ یہ ہدایت ان اطلاعات کے بعد جاری کی گئی کہ روسی فوج نے یوکرین میں دو امریکی شہریوں کو پکڑ لیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے اپنے دو شہریوں کی اس حوالے سے ابھی باضابطہ تصدہق کی گئی ہے نہ ان کی کوئی تفصیل سامنے آئی ہے کہ وہ کون لوگ تھے اور یوکرین میں کس مقصد کے لیے موجود تھے۔ تاہم اپنے شہریوں کو یوکرین جانے سے روکنے کی ہدایت جاری کر کے بالواسطہ طور پر یہ مان لیا گیا ہے کہ ایسا واقعہ ہوا ہے۔

امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی اس بارے میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ''اگر یہ خبر درست ہے کہ ہمارے شہریوں کو روس نے پکڑ لیا ہے تو امریکہ اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے وہ سب کچھ کرے گا جو کیا جا سکتا ہو گا۔''

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں