سعودی وزیر توانائی کی روسی نائب وزیر اعظم سے سینٹ پیٹربرگ میں ملاقات

سالانہ اکنامک فورم میں روس کے قدامت پسند شرکاء کی بڑی تعداد شریک نہیں ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’’رائیٹرز‘‘ نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور روس کے نائب وزیر اعظم الیگزانڈر نواک کے ساتھ جمعرات کے روز سینٹ پیٹربرگ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات کی۔

دونوں راہنماؤں کو علی الصباح ایک ساتھ کمیٹی روم داخل ہوتے دیکھا گیا۔

رائیٹرز کے بہ قول سعودی وزیر توانائی کا نام فورم کے مہمانوں کی سرکاری فہرست میں درج نہیں کیا گیا تھا۔

روس کے دوسرے روایتی حاضرین نے ہر سال ہونے والے اس اہم پروگرام میں شرکت سے احتراز کیا۔

روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نواک نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں ان کا ملک تیل کی پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں