مصرمیں تین آنکھوں،جبڑوں اور دو زبانوں والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک غیر معمولی واقعہ میں مصر کے ایک گاؤں میں 3 آنکھوں، دو جبڑوں، دو زبانوں، دو کان اور ایک دماغ والے بچھڑے کی پیدائش پر لوگ حیران ہیں۔

یہ عجیب وغریب واقعہ مصر کی غربیہ گورنری کے السنطہ سینٹر کے گاؤں رجبیہ میں سامنے آیا۔ بچھڑے کا سر تو ایک ہی ہے مگر اس کی تین آنکھیں اور دو زبانیں ہیں۔

پیدائش کے بعد بچھڑے کو ایک ہفتے تک نگرانی میں رکھا گیا۔ دو زبابوں کی وجہ سے اسے کوئی چیز پینے یا نگلنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

غربیہ میں ویٹرنری میڈیسن کے ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کیس جنین کی غیر معمولی نشوونما کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں گائے کسی بھی پیدائشی نقص کا شکار نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حالت کی اصل وجوہات کا سائنسی طریقے سے پتا چلانے کے لیے الحال مطالعہ کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں