روس اور یوکرین

چارمغربی لیڈروں کی یوکرین کویورپی یونین کی رُکنیت کے امیدوارکا فوری درجہ دینےکی حمایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی صدرعمانوایل میکرون نے جمعرات کو کہا ہے کہ چار یورپی رہ نماؤں نے یوکرین کو یورپی یونین کی رُکنیت کے امیدوار کا’’فوری‘‘ درجہ دینے کی تجویزکی حمایت کا اظہارکیا ہے۔

ماکرون نے یہ تبصرہ جمعرات کو جرمن چانسلراولف شلز، اطالوی وزیراعظم ماریو ڈراگھی اور رومانیہ کے صدر کلازآئیوہنیس کے ساتھ دارالحکومت کیف میں یوکرینی صدر ولودی میرزیلنسکی سے ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کیا ہے۔

ماکرون نے کہا کہ ہم چاروں فوری طور پر یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کے حصول کے لیے امیدوار کی حیثیت کی حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ فرانس روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل میں اضافہ کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں