اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکا میں چل بسے

انہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں کے اعلیٰ اعزاز حاصل کئے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکا میں 91 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔

گوپی چند نارنگ 11 فروری 1931 کو بلوچستان کے علاقے دُکی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو تنقید میں ساختیات اور اُسلوبیات کی بحثوں کی ابتدا کی۔ اردو کے چاروں بڑے شاعروں میر، غالب، انیس اور اقبال پر بےمثل کتابیں لکھیں۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گوبی چند نارنگ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوبی چند نارنگ پہلی عالمی اردو کانفرنس سے ہمارے ساتھ تھے، گوپی چند نارنگ کو اردو کے سفیر کے طور پر جانا جاتا تھا گوبی چند نارنگ کا انتقال دنیائے ادب کا بڑا نقصان ہے۔

‏ڈاکٹر گوپی چند نارنگ نے ادب،شاعری، تنقید اور ثقافتی علوم پر 60سےزائد کتب تصنیف کیں، پروفیسر گوپی چند نارنگ کو عہد حاضر کا صف اول کا اردو نقاد اور محقق مانا جاتا تھا۔

مرحوم کی لسانیات اور فکشن پر بھی گہری نظر تھی۔ گوپی چند کو بھارتی حکومت نے 2004 میں پدما بھوشن ایوارڈ اور حکومت پاکستان نے 2012 میں ستارہ امتیاز عطا کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں