خبردار! جہاز سے ہم سفروں کی اشیاء چوری پر اب معافی نہیں، سزا ملے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

محکمہ عمومی استغاثہ سعودی عرب کا کہنا ہے ہے کہ طیارے یا اس پر موجود افراد کا سامان چوری کرنا اب قابل سزا جرم ہو گا۔

محکمہ شہری ہوا بازی کے قانون کی دفعہ 154/7 میں طیارے یا اس پر موجود افراد کا سامان چوری کرنے کی سزا بیان کی گئی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو شخص طیارے کا سامان یا اس پر موجود کسی مسافر یا عملے کا سامان چوری کرے گا اسے 5 برس قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو گی۔

واضح رہے کہ بعض مسافر طیارے پر سہولت کی غرض سے فراہم کی جانے والی بعض اشیا کو اپنی ملکیت سمجھ بیٹھتے ہیں اور وہ طیارے سے اترتے وقت سامان اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے مذکورہ سزا مقرر کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں