فیفا ورلڈکپ 2026 کے میزبان کون سے شہر ہوں گے، اعلان ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان کردیا۔

فیفا کے اعلان کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے سپرد کی گئی ہے جبکہ تینوں ممالک کے 16 شہروں میں ٹورنامنٹ منتعقد کروایا جائے گا۔

فٹبال ورلڈکپ 2026 امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے جبکہ لاس اینجلس، ہیوسٹن، نیویارک/نیو جرسی، میامی، اٹلانٹا، سیٹل، سان فرانسسکو، کانسز سٹی، ڈلاس، فلاڈیلفیا، کانسس سٹی، میکسیکو، میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا، مونٹیری، کینیڈا، وینکوور اور ٹورونٹو جیسے شہروں میں میچز منتعقد ہوں گے۔

فیفا حکام کی جانب سے گروپ میچز اور ایلیمینیشن راؤنڈ میچوں کی میزبانی کے حوالے سے کسی شہر کو منتخب نہیں کیا ہے تاہم حتمی اعلان بعد میں متوقع ہے۔

ورلڈکپ 2026 میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ میں موجودہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے 1994، میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں