امریکی صدربائیڈن چین پرعایدمحصولات پرفیصلہ کے لیے جلدصدرشی سے رابطہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدرجو بائیڈن نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ چین پرعایدامریکی محصولات میں نرمی کے لیے اپنا ذہن بنانے کے عمل میں ہیں اوروہ جلد ہی اس موضوع پرچینی صدر شی جین پنگ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے مارچ میں چین کو خبردارکیاتھا کہ اگر بیجنگ یوکرین پرحملے میں ماسکو کی فوجی مدد کرتا ہے یا ویسے معاشی حمایت کرتا ہے تو اس کے’’مضمرات اورنتائج‘‘ ہوں گے۔اس کے علاوہ اگراس نے امریکا، یورپی یونین اور دیگر کی جانب سے روس پرعاید کردہ سخت اقتصادی پابندیوں سے بچنے میں اس کی مدد کی تواس کے نتائج وعواقب ہوں گے۔

اگرچہ بیجنگ کی جانب سے ماسکو کی کسی بھی طرح سے مدد کرنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے لیکن اس نے روس کے سازشی نظریات سے متعلق بیان بازی کی حمایت ضرورکی ہے۔مثلاً یہ جھوٹا دعویٰ کہ امریکا یوکرین میں ہتھیاروں کی بائیو لیب چلاتا ہے اورسفارتی طور پربھی روس کی اس اندازمیں مدد کی ہے کہ صدرشی اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپوتین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں