تین دنوں میں حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کی 288 خلاف ورزیاں، 4 فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے گزشتہ تین دنوں کے دوران اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ تین دنوں (منگل، بدھ اور جمعرات 14 تا 16 جون) کے دوران مختلف جنگی محاذوں پر اقوام متحدہ کے جنگ بندی معاہدے کی 288 خلاف ورزیاں کی ہیں۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ حُدیدہ کے جنوب میں حیس محاذ میں جنگ بندی کی 80 نئی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ تعز میں 65، حجہ کے محاذوں پر 55، جنوبی، مغربی اور شمال کے محاذوں میں41 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ مآرب میں، تعز کے مغرب میں البرح میں 36 اور الجوف گورنری میں گذشتہ تین دنوں میں 10خلاف ورزیاں کی گئیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ 15 جون کو مسلح حوثی گروہوں کی جانب سے المشجغ اور الکسارا محاذوں پر مغربی مآرب میں فوجی مقامات میں دراندازی کی کوششیں نام بنا دی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں