سعودی ولی عہد کا مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم کو فون، صحت یابی کی دعا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کو ٹیلی فون کیا ہے۔


مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے فرمانروا کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت اور تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار اور برادرانہ جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو مراکش کے فرمانروا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم ان میں بیماری سے متعلق کوئی معروف علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

مراکش کے ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کر کے کہا تھا کہ نجی معالج پروفیسر لحسن بن الیمنی نے بتایا ہے کہ شاہ محمد السادس چند روز تک آرام کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں