ویڈیو: گونگے بچے کا پہلی مرتبہ آواز سن کر دلوں کو موہ لینے والا رد عمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں قوت سماعت سے محروم بچے کی پہلی مرتبہ آواز سننے کے جذباتی لمحے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی بچے ’وجدی‘ نے زندگی میں پہلی مرتبہ آواز سنی تو اس کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ وجدی بچپن سے اپنے آس پاس لوگوں کو بولتے، شور مچاتے ہوئے دیکھ سکتا تھا مگر سن نہیں سکتا تھا۔

نجران کے کنگ خالد ہسپتال میں سعودی بچے وجدی کا آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کامیاب ہونے پر ڈاکٹر نے قوت سماعت کی جانچ کے لیے بچے سے بات کی اور تالیاں بجائیں تاکہ بچے کا ردعمل دیکھ سکے۔

وزارت صحت کی شیئر کی جانے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وجدی نے جب پہلی مرتبہ اپنے آس پاس موجود لوگوں کی آواز سنی تو وہ بے ساختہ ہنسنے لگا اور مسلسل ہنستا ہی رہا۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی تحسین

سوشل میڈیا صارفین نے وزارت صحت اور میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہا کہ قوت سماعت سے محروم بچے کی سماعت بحال کر کے دوسروں کے لیے بھی امید کی کرن پیدا کردی ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’اس وڈیو نے خوشیوں کے سمندر کو، کوزے میں بند کردیا ہے‘۔ ایک اور صارف نے تحریر کیا کہ ’سچی بات ہے کہ کان اور آنکھ سے بڑی نعمت کوئی نہیں‘۔

نجران گورنریٹ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ گورنر جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے بچے، اس کے والد اور میڈیکل ٹیم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں