کیا جو بائیڈن ٹرمپ کی گولف ہیٹ لگنے سے سائیکل سے گرے!؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن کے گذشتہ روز سائیکل سے گرنے کے بعد اپنی خیریت کی اطلاع کے باوجود اس واقعے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جہاں امریکی عوام نے صدر بائیڈن کے سائیکل سے گرنے کے واقعے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تبصرے کیے، وہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس واقعے پر اپنی ’منفرد رائے‘ دینے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

Truth Social کے نام سے سوشل میڈیا سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خود ساختہ ویڈیو کے ذریعے جو بائیڈن کے سائیکل سے گرنے کا ’’سبب‘‘ بتانے کی کوشش کی۔ جعلی ویڈیو میں ٹرمپ گالف کھیل رہے ہیں۔ اس دوران وہ گولف سٹک سے جیسے ہی بال کو ہٹ کرتے ہیں تو گیند اگلے لمحے جو بائیڈن کو ہٹ کرتی ہے، جس کے بعد وہ سائیکل سے گرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس جعلی ویڈیو پر وائٹ ہاؤس کے حامیوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے جبکہ تڑمپ کے ہمنوا اس کاوش پر بغلیں بجاتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں