امریکا: حزب اللہ کے مالی معاونت کاروں بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالرکا انعام
امریکی محکمہ خارجہ نے لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے فنانسرز [مالی معاونت کاروں] کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
آج پیرکو امریکی وزار ت خارجہ کے "انصاف کے لیے انعامات" اکاؤنٹ نے ‘ٹویٹر‘ کے ذریعے حسیب حدوان اور علی الشاعر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حسیب حدوان اور علی الشاعر حزب اللہ کے لیے بیرون ملک فنڈز جمع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ حدوان حزب اللہ ملیشیا کے جنرل سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ عہدیدار ہے۔
علی الشاعر کے دفتر کے مطابق الشاعر حزب اللہ کے جنرل سیکرٹریٹ میں حسیب حدوان کے دفتر کے ڈائریکٹر ہیں۔
هل عندك معلومات عن حسيب محمد حدوان أو علي الشاعر؟ إنهما يجمعان الأموال لجماعة حزب الله الإرهابية من مصادر في جميع أنحاء العالم. قد تكون مؤهلاً لمكافأة تصل إلى 10 ملايين دولار مقابل الحصول على معلومات حول أنشطتهم.
— Rewards for Justice عربي (@Rewards4Justice) June 20, 2022
1-202-294-1037+ pic.twitter.com/Ud9DVFn98a
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نےحزب اللہ ملیشیا کےعناصر کے بارے میں معلومات دینے پر مالی انعامات کا اعلان کیا تھا۔ ملیشیا کے ان عناصر پرحزب اللہ کو رقوم فراہم کرنے اور اسمگلنگ کا الزام عاید کیا گیا تھا۔
پاسداران انقلاب کا مالیاتی نیٹ ورک
چند روز پیشتر امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے مالیاتی نیٹ ورک کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 15 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کی تھی۔
اس کے علاوہ حزب اللہ کے عناصر حزب اللہ کے مالی معاونت کار محمد جعفر قصیر کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔