دبئی آر ٹی اے کی القوزتخلیقی زون کے لیے مختص سروس کا آغاز، بسوں کی نئی شناخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

دبئی میں روڈزاورٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے حال ہی میں القوزتخلیقی زون ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پرایک وقف بس لین کا آغاز کیا ہے۔

نئی بس سروس الصفہ میٹرواسٹیشن کو القوزتخلیقی زون سے ملاتی ہے۔اس بس روٹ پرسفری دورانیہ صرف 12 منٹ کا ہے اور القوزتخلیقی زون سے گزرنے والا راستہ تین اہم سڑکوں شیخ زید روڈ، فرسٹ الخیل روڈ اور مربع اسٹریٹ کے درمیان 6 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

آر ٹی اے نے اپنی تخلیقی نوعیت کی تکمیل کے لیے القوز تخلیقی زون کے روٹ کی بسوں کے لیے نئی بصری شناخت کی برانڈنگ بھی مکمل کی ہے۔

آر ٹی اے کا منصوبہ القوزتخلیقی زون کے اندر لچکدار نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترجیحات میں آتا ہے۔اس منصوبہ کا مقصد ایک مربوط تخلیقی نظام قائم کرنا ہے۔یہ زون کو علاقائی اور عالمی مرکز بنانے کی سمت میں ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری افراد کے تقاضوں کو پورا کرے گا۔

دبئی کلچر میں حکمتِ عملی اورکارپوریٹ ایکسی لِنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور القوزتخلیقی زون کے پروجیکٹ منیجر مروان علی نقی نے کہا کہ ان کے یہاں تخلیقی صلاحیتوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مخصوص منافع کے ساتھ مربوط کرکے صلاحیتوں کواجاگرکرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دبئی کلچرآر ٹی اے کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو سراہتا ہے جس نے اس منصوبے کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا۔ نقی نے مزید کہا کہ یہ قدم القوز کے علاقے میں ایک اہم معاون روٹ اورایک امتیازی شناخت کے ساتھ جمالیاتی خاصیت اورتخلیقی منظرمیں ایک نیا اضافہ ہے۔

ٹریفک اور سڑکوں کی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرآر ٹی اے،ایگزیکٹو ٹیم کے ڈپٹی ہیڈ اورالقوزتخلیقی زون کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیم کے سربراہ حسین البنا نے کہا کہ نئی لین کا آغاز امارات کی قیادت کی ہدایات کو پورا کرنے کے آر ٹی اے کے عزم کو ثابت کرتا ہے کہ وہ دبئی کو ہر لحاظ سے ایک اعلیٰ میٹروپولس شہر کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔

البنا نے کہا کہ یہ اقدام بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانے اور القوز میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور نرم نقل وحرکت کے طریقوں کے ساتھ مربوط کرنے کے پیکج کا حصہ ہے۔اس میں سائیکلنگ ٹریک کی فراہمی، انفرادی نقل وحرکت اورپیدل چلنے والوں کے لیے دوستانہ ماحول،پیدل چلنے والوں کے لیے پُل اورعلاقے کے داخلی راستے پر ایک نئی تعریف شدہ بیرونی شناخت شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں