سعودی عرب میں حفظانِ صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں حفظانِِ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کے لیے خاطرخواہ مواقع کو دیکھتے ہوئے دبئی میں قائم گلف اسلامک انویسٹ منٹس ایل ایل سی (جی آئی آئی) نے حال ہی میں المِسواک ڈینٹل کلینکس میں اکثریتی حصص حاصل کیے ہیں۔یہ مملکت میں دانتوں اورامراضِ جلد(ڈرماٹولوجی)کے علاج معالجے کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

جے ایل ایل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نجی ایکویٹی فرم جدوا انویسٹمنٹ کمپنی سے المِسواک کے 53 کروڑڈالرمالیت کے حصص خرید کیے ہیں۔

جی آئی آئی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد الحسن نے کہا کہ ’’ یہ تاریخی لین دین سعودی عرب میں صحت کی دیکھ بھال کے مسلسل پھیلتے ہوئے شعبے میں ترقی اورسرمایہ کاری کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمیں اس تزویراتی لین دین پر جے ایل ایل کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔یہ اس مارکیٹ کے ساتھ ہمارے بڑھتے ہوئے عزم کاعکاس ہے جہاں ہم طویل مدتی قدرکے مواقع تلاش کرتے رہتے ہیں‘‘۔

رئیل اسٹیٹ، سرمایہ کاری کے انتظام اورڈویلپمنٹ کنسلٹینسی سروسزمیں مہارت رکھنے والی معروف پروفیشنل سروسز فرم جے ایل ایل نے اس تاریخی معاہدے کے لیے جی آئی آئی کوکمرشل مشاورت فراہم کی ہے۔

یہ لین دین خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے خطے میں صحت کی دیکھ بھال کے اثاثوں کی بڑھتی ہوئی اپیل کوبھی اجاگر کرتا ہے جہاں طبی شعبہ شہریوں کے لیے آمدنی میں بہتری اوربنیادی طبی ڈھانچے میں سرکاری سرمایہ کاری کی قیادت میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

مواقع کا نیا دور

جے ایل ایل کے ایم ای اے میں ہیلتھ کیئرکنسلٹنگ کے سربراہ سندیپ سنہا نے کہا کہ مملکت میں صحت کی دیکھ بھال کا شعبہ مواقع کے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔یہ نہ صرف سعودی وژن 2030 کے معیارِزندگی کو بہتر بنانے کے بیان کردہ اہداف سے متاثرہ ہے بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے پرحکومت کی توجہ کابھی عکاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں اس شعبے میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں حفظانِ صحت کے نظام میں نجی اورسرکاری شعبے کی شراکتِ داری کے کئی منصوبے سامنےآرہے ہیں۔ اپنے مارکیٹ کے علم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ہم نے معاہدے کو آگے بڑھانے میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپورمشاورت فراہم کی ہے۔

سنہا نے کہا کہ یہ مملکت میں صحت کی دیکھ بھال کی صنعت میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا بھی ایک مضبوط مظہرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا تیزی سے بڑھتا ہوا صحتِ عامہ کا شعبہ خلیجی خطے میں سب سے بڑی ہیلتھ کیئرمارکیٹ کے طور پر سرمایہ کاروں کے لیے بہت سے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔

جی آئی آئی کے ایک اورشریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسرپنکج گپتا نے مزید کہا کہ ہم اس کی اہم صلاحیتوں کو چھونے اوراپنے دائرہ کار کو مزیدوسعت دینے کے منتظرہیں کیونکہ ہم بڑھتے ہوئے متعدد منفرد مواقع تلاش کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں