’سپرمین‘ کا ایک فرضی ہیرو فلموں میں تو اکثر لوگوں نے دیکھا ہوگا مگر بھارت میں ایک شخص نے حقیقی معنوں میں ’سپرمین‘ کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک بزرگ خاتون کو ریلوے لائن پر تیز رفتار ٹرین سے بچایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ خاتون ریلوے لائن پار کرنے کی کوشش کررہی ہیں مگران سے چلا نہیں جا رہا ہے۔ دوسری طرف ایک تیز رفتار ٹرین بھی آ رہی ہے۔ ایسے میں قریب کھڑے ایک شخص نے خاتون کو حادثے سے بچانے کے لیے آوازیں دیں مگر آخر کار اسے خود اپنی جان خطرے میں ڈال کرخاتون کو بچانے کے لیے آگے بڑھا۔
مانیٹرنگ کیمروں میں محفوظ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈین ریاست اتر پردیش میں ریلوے کا ایک سیکیورٹی اہلکار ایک بزرگ خاتون کو کیسے بچا رہا ہے۔
आरपीएफ कर्मी की सतर्कता और तत्परता से बचाई गई महिला की जान!
— Ministry of Railways (@RailMinIndia) June 18, 2022
झांसी मंडल के ललितपुर स्टेशन पर पटरी पार कर रही एक बुजुर्ग महिला को वहां तैनात रेलवे सुरक्षाकर्मी ने अपनी जान पर खेलकर बचाया।
सभी से अनुरोध है कि एक से दूसरे प्लेटफॉर्म पर जाने के लिए फुट ओवर ब्रिज का उपयोग करें। pic.twitter.com/HZUCEXvbjs
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بوڑھی خاتون کوپولیس اہلکار نے ایکسپریس ٹرین کے ریلوے پلیٹ فارم پرآنے سے چند لمحے قبل کراسنگ کے خطرے سے خبردار کیا تھا، لیکن بزرگ خاتون کو وارننگ کے خطرات کا پوری طرح احساس نہیں تھا۔ اس نے پٹڑی عبورکرنے کی کوشش کی۔ جس پر سیکیورٹی اہلکار نے فوری مداخلت ک اورجھپٹ کر بچا لیا۔
دوسری طرف بھارتی وزارت ریلوےنے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تبصرے کے ساتھ کلپ شائع کیا جس میں لکھا تھا۔اس خاتون کی جان اسٹیشن پولیس کی چوکسی اور رفتار کی بدولت بچ گئی۔