.

سعودی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ منیلا ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قومی پرچم بردار السعودیہ ایئر لائنز کا ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ فلپائن کے نینو اکینو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل گیا۔

السعودیہ نے بیان میں کہا کہ ریاض سے منیلا جانے والا السعودیہ کا بوئنگ 777 طیارہ پیر کو منیلا ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد ٹرمینل جاتے ہوئے پھسل کر کچے میں اتر گیا اور مٹی میں پھنس گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام مسافر اورعملہ محفوظ ہے۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تمام مسافروں کو بحفاظت اتار کر طیارے کو ٹرمینل پر منتقل کردیا گیا۔ ٹیکنیکل ٹیم طیارے کے قابل پرواز ہونے کا جائزہ لے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں