سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کا اردن آمد پر پُرتپاک خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کے روز مصر کے دورے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔ہاشمی مملکت کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔

Advertisement

اس سے پہلے انھوں نے قاہرہ میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور ان سے ایران، یمن، عراق، لیبیا، سوڈان، لبنان، شام اور فلسطین کے مسائل سمیت متعدد علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ محمد اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ترکی جانے والے ہیں۔وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی ہدایات پر یہ سہ ملکی دورہ کررہے ہیں۔اس کا مقصد تینوں ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

وہ یہ دورہ اگلے ماہ امریکی صدر جو بائیڈن کے دورۂ سعودی عرب سے قبل کررہے ہیں۔بائیڈن کے دورے کے موقع پرسعودی عرب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔اس میں امریکی صدرمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔مصر، عراق اور اردن کے سربراہان بھی اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں