مصر:187 میٹربلند ٹاور سے نوجوان کی خود کشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع شہر منصورہ میں یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کے ساتھی کے ہاتھوں قتل کرنے کے چند گھنٹے بعد مصری میں ایک اور درناک واقعہ پیش آیاجب ایک نوجوان نے ایک کثیر منزلہ عمارت سے کود کو خود کشی کرلی۔

دارالحکومت کے قصر النیل علاقے میں واقع187 میٹر اونچے قاہرہ ٹاور کی چوٹی سےکود کرخود کشی کی۔ نوجوان نیچے سڑک پر راہ گیروں کے سامنے جا گر اور وہ یہ سارا منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

خود کشی کرنے والا نوجوان موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ لاش کو فوری طور پر پبلک پراسیکیوشن آفس کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا جہاں پتہ چلا کہ اس کے جسم پر زخم آئے ہیں اور ہڈیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ نوجوان اپنے دوست کے ساتھ قاہرہ ٹاور کی آخری منزل پر چڑھا اور اس کے بعد بلندی سے کود گیا۔

پبلک پراسیکیوٹر نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی ایک ٹیم جائے حادثہ پرپُہنچی اور اس نے جگہ کا معائنہ کرنے کے ساتھ نوجوان کی خود کشی کی وجوہات کے بارے میں معلومات جمع کرنا شروع کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں