سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اپنے سہ ملکی دورے کے دوسرے پڑاؤ اردن کا دورہ مکمل کر کے غیر ملکی دورے کی آخری منزل ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ روانہ ہو گئے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے اردن میں اپنے دورے کے دوران عمان میں فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر شاہ عبداللہ نے شہزادہ محمد کو اردن کا سب سے اعلیٰ سول اعزاز 'آرڈر آف الحسین بن علی' سے نوازا۔
سعودی ولی عہد ان دنوں مصر ، اردن اور ترکیہ کے دورے پر ہیں اور آج عمان سے ترکیہ روانہ ہوئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے، جس کے خطے اور عرب دنیا پر دور رس اثرات ہوں گے۔
-
اردنی فرمانروا نے شہزادہ محمد بن سلمان کو تمغہ حسین ابن علی کیوں عطا کیا؟
منگل کی شام اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو ’حسین بن علی میڈل‘ پیش کیا، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان ... مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کا اردن آمد پر پُرتپاک خیرمقدم
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کے روز مصر کے دورے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔ہاشمی مملکت کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم ... بين الاقوامى -
سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی شیخ محمد کویواے ای کا صدربننے پرمبارک باد
سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔سعودی ... بين الاقوامى