دیوالیہ پن سے نجات کے لئے سری لنکا نے وزارت خزانہ جواری ٹائکون کے سپرد کر دی
سری لنکا میں ہونے والی بد ترین تباہی کے بعد سری لنکا میں جوئے کے ایک بڑے ٹائکون کو دیوالیہ ہو چکے ملک کی معیشت بحال کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے۔ 54 سالہ دھمیکا پریرا ایک ایسے وقت میں پارلیمنٹ میں آئے ہیں جب وزارت عظمی پرفائز شخصیت انہیں ماضی میں کرپشن کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔
پریرا ایک عرصے تک سری لنکا کے حکمران خاندان کے وفادار رہے ہیں۔ آج کل اس حکمران خاندان کوعوام کی طرف سے معاشی بد انتظامی کے الزام کا سامنا ہے کہ اس خاندان کی وجہ سے سری لنکا معاشی تباہی سے دوچار ہوا ہے۔ دھمیکا پریرا سری لنکن صدر گوتا بایا راجپاسکا کے وزیر خزانہ رہنے والے بھائی باسل کی جگہ لے رہے ہیں۔ جو اس سے پہلے سری لنکا کے وزیر خزانہ تھے۔ حال ہی میں وزیر خزانہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اب ان کی جگہ پریرا وزیر خزانہ ہوں گے اور جلد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ انہیں اس عہدے کے لیے صدر نے نامزد کیا ہے۔
واضح رہے ملک کی بد ترین معاشی تباہی کے بعد ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے ایک نئی متحدہ حکومت قائم کی گئی ہے۔ اب پریرا بھی اس کابینہ کے رکن ہوں گے جس کا وزیراعظم رانیل وکرما کو بنایا گیا ہے۔ رائیل وکرما نے 2015 میں پریرا پر الزام لگایا تھا کہ وہ جوئے خانے کا سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایسا فرد بھی ہے جس نے راجا پاکسا کی کرپٹ حکومت رجیم کو تحفظ دیا ہے۔ نیز 2015 میں ہی موجودہ وزیر اعظم نے "اپنی کابینہ کے نامزد وزیر خزانہ کو سری لنکا کے چار کرپٹ ترین کاروباری لوگوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔''
بدھ کے روز جب پریرا نے سپیکر چیمبر میں سری لنکن پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تو سب سے پہلے اسی وزیر اعظم نے آگے بڑھ کر پریرا سے مصافحہ کیا۔ پریرا کی بکنگ، ہوٹلز، مینو فیکچرنگ، ایکسپورٹس اور لاجسٹکس سے متعلق دلچسپی بھی پہلے سے موجود ہے۔ اب وہ ایسے وقت میں وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال رہے ہیں جب سری لنکا کو گذشتہ کئی ماہ سے تیل سمیت دیگر ضروری اشیا کی سخت قلت کا سامنا ہے۔ گیس سٹیشنوں پر روزانہ لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔ بلا ناغہ بلیک آوٹ کیا جارہا ہے اور افراط زر میں اضافے نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔
تقریبا سوا دو کروڑ آبادی کا حامل سری لنکا 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے ساتھ اب ڈیفالٹ کر چکا ہے۔ اب اسے آئی ایم ایف سے '' بیل آوٹ '' پیکج کے لیے کوشاں ہے۔
نامزد وزیر خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ سری لنکن عوام کی فی کس آمدنی کو چین میں فی کس آمدنی سے بھی اوپر یعنی 12000 ڈالر فی کس آمدنی تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے سری لنکا کے سیاحتی ویزے کے دس سال تک اجرا کے زریعے بھی زرمبادلہ لانے کی بات کی ہے۔ بہر حال ملک کے بڑے جوا خانے کا مالک اب ملک کے محدود تر ہو چکے خزانے کا بھی مختار ہو گا۔
-
ملک میں کشیدگی، سری لنکا میں سعودی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے بعد سعودی عرب کے سفارت خانے نے ملک میں موجود سعودی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں ہونےوالے مظاہروں اور کشیدگی ... مشرق وسطی -
سری لنکاکے وزیراعظم مہندا راجاپکشے مستعفی، جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ
سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجاپکشے نے پیرکو تجارتی دارالحکومت کولمبو میں حکومت نوازاورمخالفین کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں کے چند گھنٹے کے بعد اپنے عہدے ... بين الاقوامى -
مسز سری لنکا کو تاج پہنا کر واپس لے لیا گیا، تنازع کی ویڈیو وائرل
مسز سری لنکا 2021 کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کو تاج پہنایا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد سابق ملکہ حسن نے فاتح حسن کو طلاق یافتہ ہونے پر مقابلے سے باہر کرتے ... بين الاقوامى -
کروناوائرس: سری لنکا میں مسلم نومولود کی میّت زبردستی جلانے پر سخت احتجاج
سری لنکا میں ایک مسلم نومولود کی میّت کو دفن کرنے کی اجازت دینے کے بجائے جلانے پر اقلیتوں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے سخت ردِّعمل کا اظہار کیا ہے۔وہ ... ایڈیٹر کی پسند