بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سےبھارت پہنچنے والے ایک مسافر کے پاس سے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جانے والا تقریبا 500 گرام سونا برآمد کیا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق دمام سے دہلی جانے والے مسافر نے اپنے سامان میں 28 ہزار ڈالر مالیت کا سونا چھپا رکھا تھا۔ اس شخص کو 21 جون کو حراست میں لیا گیا اور اس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق دنیا بھر سے مسافر بھارت میں سونا سمگل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جن کو پکڑ لیا جاتا ہے۔
اس سے پہلے ماہ اپریل کے دوران دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے 74 ہزار ڈالر مالیت کا سونا اور 38 ہزار ڈالر کیش برآمد کیا گیا تھا۔
اپریل کے دوران ہی بھارتی کسٹم حکام نے بریف کیس میں نقد رقم بھر کر دبئی جانے والے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا۔
-
شام سے اردن ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اردن کی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کی سرزمین سے اردن کی سرزمین پر آنے والے ڈرون سے لدی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیا۔پیٹرا نیوز ایجنسی کے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب نے کیپٹاگون کی 29,000 گولیوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دی
الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 29,000 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی، جو بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں ... بين الاقوامى -
دستانوں اور سنگتروں کی کھیپ 2.4 ملین کیپٹاگون گولیوں کی اسمگلنگ ناکام
سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے 2483926 کیپٹاگون گولیوں کی اسمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ یہ منشیات جدہ اسلامک پورٹ اور دبئی ... مشرق وسطی