.

دبئی ائیرپورٹ عید اور گرمیوں کی چھٹیوں کے رش کے لئے تیار

ائیرپورٹ انتظامیہ کو 11 دنوں میں 24 لاکھ مسافروں کی آمد کی توقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اگلے 11 دنوں میں عید الاضحیٰ اور گرمیوں کی چھٹیوں کے رش کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 24 لاکھ مسافر دبئی ائیرپورٹ کو استعمال کریں گے۔

بیان کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کا رش 24 جون سے 4 جولائی کے درمیان دیکھنے کو ملے گا اور اس دوران ائیرپورٹ پر روزانہ آنے جانے والے مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ رش 2 جولائی کو متوقع ہے اس دن 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد مسافر ائیرپورٹ کا رخ کریں گے۔

اس کے علاوہ 8 اور 9 جولائی کو عید الاضحیٰ کے رش کے دنوں میں بھی ایسی ہی تعداد میں مسافروں کی آمد ورفت متوقع ہے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اگر وہ پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو رش کا خیال رکھیں۔

دبئی ائیرپورٹ نے 2022 کے پہلے کوارٹر کے دوران تقریبا ایک کروڑ 30 لاکھ مسافروں کی میزبانی کی ہے اور رواں سال کے دوران 5 کروڑ 87 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں