حج 1443

خبردار! حاجیوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن محکمے نے غیر معیاری اور مضر صحت کھانا فراہم کرنے کے حوالے سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے سزائوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی محکمے کے مطابق حجاج کرام میں غیر معیاری کھانا بانٹنے پر مکمل پابندی ہے اور اس میں ملوث کسی بھی شخص کو فوری سزا دی جائے گی۔سعودی عرب میں کھانے کے حوالے سے خلاف ورزیوں کو سخت جرم سمجھا جاتا ہے اور مجرمان کے لئے کوئی چھوٹ نہیں ہے۔

سعودی پراسیکیوشن کے مطابق اگر ملزمان کا جرم ثابت ہو جائے گا تو انہیں دس سال تک قید اور ایک کروڑ سعودی ریال [55 کروڑ پاکستانی روپے]تک جرمانہ ہو گا۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا اور انہیں آئندہ کھانے سے متعلقہ کسی بھی شعبے میں کام کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ عدالت سے جرم ثابت ہونے پر تمام مجرمان کے نام میڈیا پر نشر کر کے انہیں عوام کے سامنے رسوا کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں