روس کا فوجی کارگو طیارہ تباہ چار افراد ہلاک، پانچ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کا فوجی کارگو طیارہ دارالحکومت ماسکو کے جنوب مشرقی شہر ریازان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز فوجی طیارے کی اس تباہی کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

جن چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع آئی ہے ان کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ ریازان شہر کی میخائیلووسکی ہائی وے کے علاقے میں تھے۔ اس سلسلے میں علاقائی حکومت کے کرائسس یونٹ نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ بیان کو روسی خبر رساں ادارے تاس نے خبر کا حسہ بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں