ہوائی اڈے پر مسافروں کی جان بچانے والے سعودی شہری کی تکریم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جدہ ہوائی اڈے کے ایک ملازم نے بروقت کارروائی کرکے ایک مسافر طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ سعودی شہری کی کاوش سے جہاز اور اس میں موجود مسافر بچ گئے اور ایک بڑے حادثے سے بچالیا گیا۔ ہوائی اڈے کے حکام نے سعودی شہری کو اعزازات سے نوازا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر فیلڈ سروسز کے ملازم احمد الرفاعی کو اس کے جوابی ردعمل اور فوری رویے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے ایک نازک لمحے میں مسافروں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جدہ میں اپریل کے مہینے میں افریقی ایئربس کے طیارے کے پہیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ پارکنگ تک پہنچ گیا تھا۔

الرفاعی اس وقت آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ طیارے میں پہنچ گئے جب مسافر طیارے سے اترنا شروع کر چکے تھے۔

الرفاعی نے کہا کہ میں صورتحال کی سنگینی سے واقف ہوں لیکن اگر کوئی میری جگہ ہوتا تو ایسا ہی کرتا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں بروقت آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہا اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں